Announcements:
  • No new announcements for now.

سالانہ پروگرام اور ہدایات قیادت وقفِ جدید

سالانہ پروگرام اور ہدایات قیادت وقفِ جدید

وقفِ جدید کی ابتدا  حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ نے ۲۷ دسمبر۱۹۵۷ کو رکھی۔اس تحریک کے مقاصد میں دیہاتی جماتوں کی تعلیم و تربیت کے پروگرام کے علاوہ ایسےافراد جو بت پرستی میں مبتلا ہیں کو توحید کا پیغام پہنچانا بھی شامل ہے۔ ابتدائی طور پر اس تحریک میں حصہ لینا پاکستان تک محدود تھا ، بعد ازا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؒ نے اس تحریک کو عالمگیر حیثیت عطا فرمادی۔

اس تحریک کی اہمیت کے بارہ میں حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ فرماتے ہیں ۔’’ یہ کام خدا تعالٰی کا ہے اور ضرور پورا ہوکر رہے گا۔ میرے دل میں چونکہ خدا تعالٰی نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لیے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں، میں اس فرض کو تب بھی پورا کروں گا۔ اگر جماعت کا ایک فرد بھی میرا ساتھ نہ دے ، خدا تعالٰی ان لوگوں کو الگ کر دے گا جو میرا ساتھ نہیں دے رہے اور میری مدد کیلئے فرشتے آسمان سے اتارے گا۔‘‘   
(خطبہ مور خہ ۵ جنوری  1۹۵۸ )

  زعما کرام و منتظم وقف جدید   ، ایسے انصار جنہوں نے پچھلے  سال اس تحریک میں حصہ نہیں لیا، ان کی فہرست حاصل کر کےان ساتھیوں کو اس مبارک تحریک میں شامل کرنے کی کو شش     کریں۔ ۞

 ہر ممکن کوشش کریں کہ اپ کی مجلس کا  کوئی ناصر اس تحریک میں شامل ہونے سے محروم نہ رہے۔ نو مبائیعن کو بھی اس مقدس تحریک میں شامل کیا جائے۔  ۞

    خاندان کے سرپرست ہونے کے ناطے  ہر ناصر کوشش کرے کہ گھر کا کوئی فرد اس سکیم میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے۔  ۞

     اس پہلو پہ بھی توجہ کریں کے انصار پچھلے  سال سے بڑھ کر  اس بابرکت تحریک میں حصہ لیں۔  ۞

     وفات شدگان جو خدا تعالٰی کے فضل سے اس سکیم میں حصہ لے رہے تھے ، ان کے عزیز و اقارب کو ان کی مالی قربانی جاری رکھنے کی طرف توجہ دلا ئی جائے۔ ۞

     ایسے انصار کی فہرست مرکز کو ہر  سہمائی کے آخر میں بھیجوائیں،  جو  پچھلے  سال اس تحریک میں شامل نہی ہوئے لیکن  ا ب  انہیں شمولیت کی توفیق ملی ہے۔ ۞

   وقفِ جدید کا سال یکم جنوری سےشروع ہو کر ۳۱ دسمبر کو اختتام پذیر ہو تا ہے۔   

 

WJ_MAUK_2018_v01

مزید معلومات کے لئے 
(ضیاءالرحمان     (قائد وقفِ جدید 
ansarullah@zsols.com –  07814560563

Related posts