3rd March 2024

• اللہ تعالی کے فضل سے مجلس وانڈز ورتھ ٹاؤن کو لوکل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی پروگرام کا آغاز ایک مہینہ پہلے ہی سے مجلس انصار اللہ وانڈزورتھ ٹاؤن نے ترتیب دیا اور اجتماع کے لئے دو میٹنگ بلائی گئی پہلی میٹنگ میں اجتماع منعقد کرنے کے کام مختلف لوگوں کے ذمہ لگانے گئے اور دوسری میٹنگ میں کاموں کا جائزہ لیا گیا اور اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے ہر کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔
• اللہ تعالی کے فضل سے انفرادی طور پر نماز تہجد سے پروگرام کا آغاز کیا گیا اور حضور کی خدمت میں تمام انصار کو خطو ط لکھنے کی طرف توجہ دلائی
• پروگرام کے مطابق کھیلوں کا انتظام
• پارک میں کیا گیا جس میں مختلف مقابلہ جات کروانے گئے پروگرام کا آغاز مکرم ناظم صاحب طاہر ریجن نے کروایا تلاوت قرآن کریم اور عہد اورافتتا حی کلمات کے بعد دعا کروائی۔
اس کےبعد درج ذیل مقابلہ جات کروانے گئے
• فٹ بال
• رسہ کشی
• دوڈ
• نشانہ لگانے کا
• گولہ پھینکنے کا
• اس کے بعد کھانا پیش کیا گیا پہر نماز ظہر ادا کی گئی مسجد فضل میں 2:00بجے علمی مقابلہ جات کے لیے مکرم محمد وسیم زاہد کی صدارت میں پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اورعہد کے بعد نظم اور چند کلمات کے بعد دعا کروائی۔
• اس کے بعد علمی مقابلہ جات کروانے جس میں ججز کے فرائض مکرم نعیم احمد صاحب اور نصیر الدین صاحب نے دیے
• سب سے پہلے تلاوت قرآن کریم کا مقابلہ ہوا بعد میں نظم ،تقریر، تقریر فلہبد ی اور تقریر انگریزی کے مقابلہ جات ہوئے،
• عصر کی نماز کے بعد اختتامی سیشن کا آغاز مکرم نائب صدر شکیل احمد بٹ صاحب کی صدارت میں ہوا تلاوت قرآن کریم کے بعد آپ نے عہد دہرایا اور بعد میں نظم پڑھی گئی اس کے بعد مکرم مربی سلسلہ داور احمد عابد صاحب نے تقریر کی اور اس کے بعد زعیم مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاون نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی اور تمام احباب کا شکریہ ادا کیا آخری تقریر مکرم نائب صدر صاحب نے کی۔
• اور بعد میں علمی مقابلہ جات اور ورزشی مقابلہ جات کے انعام مکرم مربی صاحب نے دیے اور ہر ممبر جو اجتماع میں شامل ہوا اس کو بھی حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا اور تمام احباب کو چائے پیش کی گئی اور آخر پر مربی صاحب نے دعا کروا ی اللہ تعالی کے فضل سے مجلس انصار اللہ وانڈزورتھ ٹاؤن کا اجتماع 16:45 پراختتا م پذیر ہوا اور اللہ کے فضل سے 30 انصار نے اجتماع میں شرکت کی ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں احسن رنگ میں دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور خلیفہ وقت کی خوشنودی حاصل کرنے والے بنیں آمین والسلام خاکسار نفیس احمد کاہلوں زعیم مجلس وانڈز ورتھ ٹاؤن طاہر ریجن