رپورٹ سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ نوربری ساؤتھ ریجن برطانیہ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ نوربری ساؤتھ ریجن برطانیہ نے 23 فروری 2025 کو بیت الاسبحان میں ایک کامیاب مقامی سالانہ اجتماع منعقد کیا۔
اس پروگرام کی تیاری کئی ہفتے پہلے علمی مقابلہ جات کے نصاب کی انصارمیں تقسیم سے شروع ہوئی اور اجتماع کے حوالہ سے پروگرام مرتب کرنے سے ہوئی۔ مرکز کی طرف سے دی گئی ہدایت کے مطابق اس اجتماع کا موضوع ایمان بالغیب مقررہوا۔
انصار بھائی صبح نو بجے جمع ہونا شروع ہو گئے۔ شرکاء کے لیے چائے کے ساتھ ہلکے ناشتے کا انتظام کیا گیا۔ رسمی پروگرام صبح 10:00 بجے شروع ہوا۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت محترم جناب رضا احمد مربی سلسلہ نے کی۔ مجلس انصار اللہ کرویڈن سنٹرل اور تھرونٹن ہیتھ ساؤتھ کے انصار بھی اپنی مجلس کے سالانہ اجتماع کے پروگرام کے لیے موجود تھے۔
تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغازہوا محترم محمود احمد ہنجرا صاحب کو تلاوت کی توفیق ملی ۔ پھر محترم قاضی عبدالرشید صاحب نے سامعین سے انصار اللہ کا عہد لیا۔اس کے بعد محترم شبیر احمدصاحب کو کلام محمود سے ایک نظم پڑھنے کی دعوت دی گئی۔اس کے بعد مربی سلسلہ محترم رضا احمد صاحب نے افتتاحی تقریر کی۔ انہوں نے ایمان بالغیب کی اہمیت کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد مجلس کے سالانہ علمی مقابلہ کے انعقاد کی ہدایات کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
اس کے بعد باقاعدہ طورپرصبح 10:30 پر علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا اور انصار بھائیوں نےتلاوت قرآن ، نظم ، تقریر تیار شدہ اردو ،انگلش اور تقریر فی البدیہہ اردو ،انگلش کے مقابلہ میں حصہ لیا۔ ان مقابلہ جات کے لیے مکرم سجاد اکبر صاحب اور مکرم کلیم احمد طاہر صاحب نے بطور جج فرائض ا نجام دئیے۔
ان مقابلہ جات کے بعد دیگر دو مجالس تھرونٹن ہیتھ ساؤتھ اور سنٹرل کرویڈن کے ساتھ حفظ قرآن کا مقابلہ ہوا۔ ان مقابلہ جات میں درج ذیل انصار نے کامیابی حاصل کی۔
مقابلہ جات | اول پوزیشن | دوم پوزیشن | سوم |
تلاوت قرآن | مکرم شاہد رشید صاحب | مکرم محمود احمد ہنجرا صاحب | مکرم قیصر فیاض صاحب |
نظم | مکرم محمد آصف چغتائی صاحب | مکرم شاہد رشید صاحب | مکرم قیصر فیاض صاحب |
تقریر اردو ۔ تیار شدہ | مکرم محمود احمد ہنجرا صاحب | مکرم بشارت رحمان زیروی صاحب | مکرم محمد آصف چغتائی صاحب |
تقریر انگلش ۔تیار شدہ | مکرم قیصر فیاض صاحب |
دوپہر 12:00 بجے اختتامی نشست کا آغاز محترم قاضی عبدالرشید صاحب کی زیر صدارت ہوا۔مکرم عزیز اللہ صاحب کو تلاوت قرآن پاک کی توفیق ملی۔ اس کے بعد شرکاء سے انصار اللہ کا عہد لیا گیا۔ مکرم محمد آصف چغتائی صاحب نےکلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام “درِ ثمین” سے چند اشعار پڑھے۔ ، اس کے بعد جناب خرم شہزاد صاحب نے تینوں شرکاء مجالس نوربری، کرویڈن سینٹرل اور تھرونٹن ہیتھ ساؤتھ کی جانب سے سالانہ اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔
پروگرام کے اختتام پرتقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مکرم محمود احمد ہنجرا صاحب ، مکرم محمد آصف چغتائی صاحب اور ملک عبدالسمیع سہیل صاحب کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے سال بھر مجلس نوربری کے زیر انتظام تبلیغی سٹالزمیں باقاعدگی سے حصہ لیا۔
اس کے بعد مکرم سجاد اکبر صاحب کو اجتماع کی تھیم ایمان بالغیب کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے تقریر کرنے کی دعوت دی۔ اس کے بعد صدر محترم نے شرکاء کو انصار اللہ کے عہد کی روشنی میں اس روحانی اجتماع کی اہمیت و برکات کے بارہ میں نصا ئح کیں۔
دعا کے بعد دوسرا اجلاس باجماعت ظہر اور عصر کی کی تیاری کے لیےاختتام پذیر ہوا۔ باجماعت نماز کے بعد تمام شاملین کے لیے ظہرانہ دیا گیا جس میں شرکاء کی تواضع کے لیے پیزا، چکن ونگز اور فرائز پیش کیے گئے۔ جس سے تمام شرکاء نے خوب لطف اٹھایا۔
اس پروگرام میں مجلس کے 25 انصار نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی چند جھلکیاں ذیل میں پیش کی جارہی ہیں۔ یہ رپورٹ دعا کی درخواست کے ساتھ پیش کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شرکاء کو اپنی بہترین نعمتوں سے نوازے۔ امین